جِس کو نبیؐ نے کاندھے پہ اَپنے بِٹھایا ہے پوشاک جِ…
جِس کو نبیؐ نے کاندھے پہ اَپنے بِٹھایا ہے
پوشاک جِس کی خُلد سے جبریلؑ لایا ہے
جِس کا وُجُود رَحمتِ باری کا سایا ہے
جِس کو زبان چُسا کے نبیؐ نے پڑھایا ہے
پُشتِ رسولؐ سَجدے میں جِس کا مَقام ہے
جِس کے لئے خُدا کا درود و سلام ہے۔۔۔!
نشاطؔ واسطی