جوش کی شاعری میں الفاظ گل اور بُوٹے کی مانند پروئے ھُوئے معلوم ھوتے ھیں. جوش کا کلام لفظوں کی انمول اور بے مثال قوس قزح ھے
”تُو اگر سیر کو نکلے تو ، اُجالا ھو جائے“
سُرمئ شال کا ، ڈالے ھُوئے ماتھے پہ سِرا
بال کھولے ھُوئے ، صندل کا لگائے ٹیکا
یوں جو ھنستی ھُوئی تُو ، صُبح کو آ جائے ذرا
باغِ کشمیر کے پھولوں کو ، اَچنبھا ھو جائے.
تُو اگر سیر کو نکلے تو ، اُجالا ھو جائے
لے کے انگڑائی جو تُو ، گھاٹ پہ بدلے پہلو
چلتا پھرتا نظر آئے ، ندی پر جادُو
جھک کے منہ اپنا ، جو گنگا میں ذرا دیکھ لے تُو
نِتھرے پانی کا مزا ، اور بھی میٹھا ھو جائے
تُو اگر سیر کو نکلے تو ، اُجالا ھو جائے
صبح کے رنگ نے بخشا ھے، وہ مُکھڑا تجھ کو
شام کی چھاؤں نے سونپا ھے ، وہ جُوڑا تجھ کو
کہ کبھی پاس سے دیکھے جو ، ھمالہ تجھ کو
اِس تیرے قد کی قسم ، اور بھی اُونچا ھو جائے.
تُو اگر سیر کو نکلے تو ، اُجالا ھو جائے
”جوش ملیح آبادی“
بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔