پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جوان بیوہ کی آہوں کے استعارے تھے ہوائے شام کے…

جوان بیوہ کی آہوں کے استعارے تھے
ہوائے شام کے جھونکے نہیں تھے آرے تھے

دلاسہ دیتے ہوے لوگ کیا سمجھ پاتے
ہم ایک شخص نہیں کائنات ہارے تھے

مرے کریم کھلی آنکھ سے گزار کبھی
وہ قافلے جو مرے خواب سے گزارے تھے

یہ اور بات کہ پیاسے کی پیاس لے ڈوبی
فرات نے تو بڑے ہاتھ پاؤں مارے تھے

ہمارے پیار کی تفصیل پوچھنے والو
ہم ایک باہمی دریا کے دو کنارے تھے

پھر ایک دن میں منافق بنا تو یار بنے
وگرنہ جان کے دشمن تو ڈھیر سارے تھے

راکبؔ مختار

اِنتِخاب
سفیدپوش


Comments

23 responses to “جوان بیوہ کی آہوں کے استعارے تھے ہوائے شام کے…”

  1. فرداً فرداً تمام احباب کا عمیقِ قلب سے شکر گزار ہوں

    فاروق کوہاوڑ

  2. نوجوان شاعروں میں منفرد اور توانا آواز راکب مختار صاحب ہیں۔
    اچھا کلام پڑھنے کو ملا ۔مگر میں یہ ضرور کہوں گی کہ ہمارے ادب کو رجائیت سے مملو ہونا چاہئے تاکہ اہل ِوطن بھی ہرے بھرے موسموں کے پیچھے جگمگاتی سحر کی طرف گامزن ہوں۔

  3. پھر ایک دن میں منافق بنا تو یار بنے…..wahhhhh

  4. خوبصورت شاعر
    خوبصورت اور پسندیدہ غزل
    Raakib Mukhtar
    ہر پل جیئں آپ ⁦❤️⁩

  5. Hum aik shakhs nhe kainat hary thy….
    Kya kahny #Sir❤

جواب دیں