پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جنونِ قلب♡ تمہارا تصور میری رگوں میں لہو بن کر سم…

جنونِ قلب♡
تمہارا تصور میری رگوں میں لہو بن کر سما چکا ہے۔۔تم جانتے ہی نہیں غموں کا بوجھ قہقہوں کو کھوکھلا کردیتا ہے۔۔ بین کرتی آنکھیں مسرتوں پر بھی انتظار کی نظم گاتی ہیں۔۔ تم اپنی باتوں سے لوگوں کی مایوسیاں ختم کرنے کا ہنر رکھتے ہو پر تمہیں خود کے بارے میں یہ علم نہیں کہ تمہاری آنکھیں اضطراب میں مبتلا شخص کو ساری فکریں بُھلا سکتی ہیں۔۔ تمہاری

آنکھیں شاعروں کو مسحور کرسکتی ہیں۔۔ تمہارے یہ دو نین کسی بھی انسان کو تمہارے خیالوں میں غوطہ زن کر سکتے ہیں۔۔ تم یہ بھی نہیں جانتے ہوگے کہ کششِ ساغر ہے تمہاری آواز میں۔۔
ہاں، چیزیں بُھلا دی جاتی ہیں لوگ کھو جاتے ہیں پر تم میرے دل و دماغ میں ایسے نقش ہو گر مجھے تمہاری یاد نہ آئے تو زیست بیکار لگے گی!
قصۂ مختصر، تمہاری کسک مجھے ہمیشہ رہے گی!