جنازوں پر بہائے جانے والے بہت سے آنسو دکھ کی بجائے پچھتاوے کے ہوتے ہیں ۔
یہ آنسو سب سے بھاری ہوتے ہیں۔ کیونکہ یہ میت کے لیے نہیں، *اپنے لیے* ہوتے ہیں۔
پچھتاوے کے آنسو:*
کاش ایک بار اور گلے مل لیتا۔
کاش وہ بات نہ کہتا جو دل چیر گئی۔
کاش معافی مانگ لی ہوتی۔
کاش پیسے کے پیچھے نہ بھاگتا، ان کے پاس بیٹھتا۔
کاش بتا دیتا کہ میں ان سے کتنا پیار کرتا ہوں۔
*جنازے کے دن پتا چلتا ہے کہ ہم نے جیتے جی مرنے والے کو پہلے ہی مار دیا تھا ہے۔*
الفاظ سے، بے رخی سے، غفلت سے، انا سے۔
اور پھر جب جنازہ سامنے رکھا ہوتا ہے، تب احساس ہوتا ہے کہ *اب کوئی دوسرا موقع نہیں ملے گا*۔ نہ سوری کہنے کا، نہ شکریہ کا، نہ محبت جتانے کا۔ کیونکہ دروازہ بند ہو چکا۔
*یہی پچھتاوا ہے۔*
جو قبر کی مٹی سے زیادہ بھاری ہوتا ہے۔ جو کندھا دینے کے بعد بھی کندھوں پر سوار رہتا ہے۔
*اس لیے کہتے ہیں”اپنے ذہنی سکون کے لیے دوسروں کو معاف کر دیجئے”۔*
یا یوں کہہ لیں کہ اپنے ذہنی سکون کے لیے جیتے جی محبت کر لیجیے، معافی مانگ لیجیے، گلے لگا لیجیے”۔*
کیونکہ جنازے پر بہایا ہوا ایک آنسو، زندگی میں بولے گئے ایک جملے سے کہ”میں تم سے محبت کرتا ہوں” کے برابر نہیں ہوتا۔
شاید آپ کے بھی کچھ پچھتاوے ہوں۔ کچھ ان کہے جملے ہوں۔ کچھ ادھوری معافیاں ہوں۔
تو آج ہی کسی اپنے کو فون کر لیں۔ کسی سے مل لیں۔ کسی کو بتا دیں کہ وہ آپ کے لیے اہم ہے۔
*تاکہ کل جب کوئی جنازہ اٹھے، تو آنسو صرف دکھ کے ہوں۔ پچھتاوے کے نہ ہوں۔*
کیونکہ دکھ کے آنسو وقت کے ساتھ سوکھ جاتے ہیں۔ *پچھتاوے کے آنسو عمر بھر رِستے رہتے ہیں۔*
آپ کے دل میں کوئی پچھتاوا تو نہیں رہ گیا؟
Aqeel Chishti
Source