پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جنابِ اسد ملتانی کی ایک مشہور نظم آسان نسخے جس کے …

جنابِ اسد ملتانی کی ایک مشہور نظم آسان نسخے جس کے اشعار کچھ یوں ہیں آسان نسخے
جہاں تک کام چلتا ہو غذا سے
وہاں تک چاہیے بچنا دوا سے
۔۔۔۔۔ اگر تجھہ کو لگے جاڑے میں سردی
تو استعمال کر انڈے کی زردی
۔۔۔۔۔ اگرمعدے میں ہو تیرے گرانی
تو جھٹ پی سونف یا ادرک کا پانی
۔۔۔۔۔ اگر خوں کم بنے بلغم زیادہ
تو کھا گاجر، چنے ،شلغم زیادہ
۔۔۔۔۔ جو بد ہضمی میں تو چاہے افاقہ
تو دو اِک وقت کا کر لے تو فاقہ
۔۔۔۔۔ جو ہو پیچش تو پیچ اس طرح کس لے
ملا کر دودھ میں لیموں کا رس لے
۔۔۔۔۔ جگرکے بل پہ ہے انسان جیتا
اگر ضعفِ جگر ہو کھا پپیتا
۔۔۔۔۔ جگر میں ہو اگر گرمی، دہی کھا
اگر آنتو ں میں خشکی ہے تو گھی کھا
۔۔۔۔۔ تھکن سے ہوں اگرعضلات ڈھیلے
تو فورا دودھ گرما گرم پی لے
۔۔۔۔۔ جو طاقت میں کمی ہوتی ہو محسوس
تومصری کی ڈلی ملتان کی چوس
۔۔۔۔۔ زیادہ گر دماغی ہے تیرا کام
تو کھا تو شہد کے ہمراہ بادام
۔۔۔۔۔ اگر ہو دل کی کمزوری کا احساس
تومربہ آملہ کھا اور انناس
۔۔۔۔۔ جو دکھتا ہو گلا نزلے کے مارے
تو کر نمکین پانی کے غرارے
۔۔۔۔۔ اگر ہے درد سے دانتوں کے بےکل
تو انگلی سے مسوڑوں پر نمک مل
۔۔۔۔۔ اگر گرمی کی شدت ہو زیادہ
تو شربت ہی بجائے آبِ سادہ
۔۔۔۔۔ جو ہے افکارِ دنیا سے پریشاں
نمکدان پڑھہ نمکداں پڑھہ نمکداں}}
ماہنامہ ’’ نمکدان‘‘ کراچی ، فروری مارچ 1955 میں پہلی بار شایع ہوئی ۔مگر سوژل میڈیا پر یہ بات پہلی مرتبہ سامنے آئی کی مختلف لوگوں نے اسے اپنوں ناموں سے یا نا معلوم شاعر کا کہ کر شایع کرتے رہے ۔کلیات ِ اسد ملتانی میں یہ نظم شایع ہوئی اور اس کی تفصیل بھی ۔چونکہ لوگوں نے کلیات اسد ملتانی نہیں پڑھا اس لیے اس کی درستی نہیں کر سکے ۔ مگر حال ہی میں معروف صحافی جناب اسلم ملک نے پہلی بار پختہ ثبوت کیساتھ سوشل میڈیا پر اپنی ایک تحریر کے ذریعے لوگوں کو باور کرایا کہ اس مشہور نظم کے خالق کوئی اور نہیں جناب اسد ملتانی ہیں ۔ اسی طرح اسد ملتانی کی سرایئکی نظم ۔اسحور دا ویلہ ۔جو تحفہء حرم میں شامل ہے زیادہ تر لوگوں کو معلوم نہیں کہ یہ سرایئکی نظم جسے سالہا سال ملتان کے مولود پڑھنے والے اور رمضان المبارک میں سحری کے اوقات میں جگانے والے یہ نظم گا کر پڑھتے تھے یہ نظم اسد ملتانی کی ہے جس کا مطلع اور مقطع کچھ یوں ہے جس کا اعنوان تھا ۔اے ویلحا ہنڑ اسحور دا اے اے ویلھا ہنڑ اسحور دا ہے
گھر گھر جلوہ کوہِ طور دا ہے
اُٹھی جلتی اسد خاں دیر نہ کر
تھوڑا وقت تے پینڈا دور دا ہے