پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

~ جمہوریت ~ جمہوریت کبھی نہیں آئے گی مصلحت یا خو…

~ جمہوریت ~

جمہوریت کبھی نہیں آئے گی
مصلحت یا خوف کے ہوتے
جمہوریت آج،اس سال تو کیا
مُجھے یہ یقین کہ کبھی نہیں آئے گی

میرا بھی اِتنا ہی حق ہے
جتنا کسی اور کا ہوسکتا ہے
اپنے دونوں پیروں پہ کھڑا ہوں
اور خاکِ وطن پہ اختیار رکھوں

لوگوں سے سُنتے اکُتا چُکا ہوں
بہتر ی ہونے کیلئے وقت دو
لیکن کل کی کس کو خبر ہے
کل تو خود ایک نیا دن ہے

مرجانے کے بعد میں آزادی نہیں چاہتا
آمدہ کل کے انتظار میں جینا نہیں چاہتا
آزادی تو دور اندیشی کا بیج ہوتا ہے
آنے والوں کو گر ،یہ پھل درکار ہے
تو اسے بُہت جلد کاشت کرلینا چاہئے

مُجھے سب معلوم ہے
میں بھی یہیں رہتا ہوں
جیسی تم کو حاصل ہے
مجُھےُ بھی ویسی آزادی چاہئے۔۔

شاعر : لینگسٹن ہیوجز
ترجُمہ : نودخان

Democracy

Democracy will not come
Today, this year
Nor ever
Through compromise and fear.

I have as much right
As the other fellow has
To stand
On my two feet
And own the land.

I tire so of hearing people say,
Let things take their course.
Tomorrow is another day.
I do not need my freedom when I'm dead.
I cannot live on tomorrow's bread.

Freedom
Is a strong seed
Planted
In a great need.

I live here, too.
I want freedom
Just as you۔

Poem By Langston Hughes


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2828181677412347