جعفر حسین منظرؔ لکھنوی انتہائی شریف النفس، نرم گفتار اور کہنہ مشق شاعر تھے۔ ان کے مجموعۂ کلام منظر ستاں کے چند منتخب اشعار پیش ہیں۔
…
خونِ دل ہوتا ہے جل جل کے رگوں میں پانی
جب کہیں آنکھ کو اک اشک بہم ہوتا ہے
…
آئے ہیں میت پہ تو شوخی سے یہ کہتے ہوئے
مرگیا بیمار اور یہ چارہ گر دیکھا کیے
…
کس کا کوچہ ہے، آ گیا ہوں کہاں
یاں تو کچھ نیند آئی جاتی ہے
..
بیخود ایسا کیا خوف شبِ تنہائی نے
صبح سے شمع جلادی ترے سو دائی نے
…
حسب منشا دلِ پر شوق کی باتوں کا جواب
دے دیا شرم میں ڈوبی ہوئی انگڑائی نے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔