پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جب پیار نہیں ہے تو بھلا کیوں نہیں دیتے حسرتؔ جے پو…

جب پیار نہیں ہے تو بھلا کیوں نہیں دیتے
حسرتؔ جے پوری
جب پیار نہیں ہے تو بھلا کیوں نہیں دیتے
خط کس لئے رکھے ہیں جلا کیوں نہیں دیتے

کس واسطے لکھا ہے ہتھیلی پہ مرا نام
میں حرف غلط ہوں تو مٹا کیوں نہیں دیتے

للٰلہ شب و روز کی الجھن سے نکالو
تم میرے نہیں ہو تو بتا کیوں نہیں دیتے

رہ رہ کے نہ تڑپاؤ اے بے درد مسیحا
ہاتھوں سے مجھے زہر پلا کیوں نہیں دیتے

جب اس کی وفاؤں پہ یقیں تم کو نہیں ہے
حسرتؔ کو نگاہوں سے گرا کیوں نہیں دیتے

مزید پڑھیں: حسرتؔ جے پوری کی غزلیں — Hasrat Jaipuri Ghazals کی مزید غزلیں


Comments

17 responses to “جب پیار نہیں ہے تو بھلا کیوں نہیں دیتے حسرتؔ جے پو…”

  1. تیرے خط آج میں گنگا میں بہا آیا ہوں
    آگ بہتے ہوئے پانی میں لگا آیا ہوں

  2. خط لکھ کر کبھی اور کبھی خط کو جلا کر
    تنہائی کو رنگین بنا کیوں نہیں لیتے

جواب دیں