پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جب عِشق سِکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی کُھلتے ہیں غُلا…


جب عِشق سِکھاتا ہے آدابِ خود آگاہی
کُھلتے ہیں غُلاموں پر اَسْرارِ شہنشاہی

عطارؒ ہو رومیؒ ہو رازیؒ ہو غزالیؒ ہو
کُچھ ہاتھ نہیں آتا بے آہِ سَحر گاہی

نَومید نہ ہو اِن سے اے رہبرِ فرزانہ
کم کوش تو ہیں لیکن بے ذوق نہیں راہی

اے طائرِ لاہُوتی اُس رِزق سے موت اچھّی
جِس رِزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

دارا و سِکندر سے وہ مردِ فقیر اَولیٰ
ہو جِس کی فقیری میں بُوئے اسدُاللہیؓ

آئینِ جوانمردں حق گوئی و بے باکی
اللہ کے شیروں کو آتی نہیں رُوباہی۔۔۔!

کلام حضرت علامّہ مُحَمَّد اقبالؒ
آواز حِنا نصراللہ