
جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے
حکیم ناصر
جب سے تو نے مجھے دیوانہ بنا رکھا ہے
سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے
اس کے دل پر بھی کڑی عشق میں گزری ہوگی
نام جس نے بھی محبت کا سزا رکھا ہے
پتھرو آج مرے سر پہ برستے کیوں ہو
میں نے تم کو بھی کبھی اپنا خدا رکھا ہے
اب مری دید کی دنیا بھی تماشائی ہے
تو نے کیا مجھ کو محبت میں بنا رکھا ہے
پی جا ایام کی تلخی کو بھی ہنس کر ناصرؔ
غم کو سہنے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے
Subscribe Us At : www.youtube.com/mehfil Song : Jab Se Tune Mujhe Deewana Bana Rakha Hai Singer: Abida Parveen Song lyrics: ………………………….. …
مزید پڑھیں: حکیم ناصر کی غزلیں — Hakeem Nasir Ghazals کی مزید غزلیں
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔