جب جرمن مفتوحین عورتوں سے بادشاہ نے کہا آپ اپنا قیمتی سامان جس قدر اٹھا سکتی ہیں ساتھ لے جا سکتی ہیں
تو ان نے کیا انوکھا فیصلہ کیا۔
جرمنی کے بادشاہ کونریڈ سوئم نے جب Weinberg کا محاصرہ (1140) میں کیا تو قلعے کی عورتوں نے اجازت چاہی کہ انہیں ان کے سامان کے ساتھ جانے دیا جاۓ۔
بادشاہ نے بات مان لی کہ شائد وہ اپنے ساتھ قیمتی زیورات اور خزانہ لے کر جائیں اور اس کی نشان دہی ہو جاۓ۔
پر عورتوں نے عجیب فیصلہ کیا، ان نے اپنے شوہروں کو پشت پر اٹھایا جو اپنے ممکنہ انجام کا انتظار کر رہے تھے اور چل پڑیں۔
بادشاہ وعدہ کر چکا تھا اس لئے حیران رہ گیا کہ عورتوں نے کس چالاکی سے اپنے مردوں کی جان بچائی۔