
جب اُس زُلف کی بات چلی
ڈھلتے ڈھلتے رات ڈھلی
اُن آنکھوں نے لُوٹ کے بھی
اپنے اُوپر بات ناں لی
شمع کا انجام ناں پُوچھ
پروانوں کے سات جلی
اب کے بھی وہ دُور رہے
اب کے بھی برسات چلی
خاطرؔ یہ ہے بازیِ دِل
اِس میں جِیت سے مات بھلی۔۔۔!
خاطرؔ غزنوی
مزید پڑھیں: خاطر غزنوی کی غزلیں — Khatir Ghaznavi Ghazals کی مزید غزلیں
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔