???? جاپانی نظم ????
ہیرو شیما کے الیمہ پر الم ناک نظمیں لکھنے والا شاعر ????????سینکچی توگے????(Sankichi Toge ) بارہ برس تک نہایت اذیت ناک بیماریوں کا مقابلہ کرتے ہوے رخصت ہوا اور اُس کی موت کے چھ برس بعد اُس کی بیوہ نے سرطان کی تشخیص کے خوف سے خودکشی کرلی یہ وہی شاعر ہے جس کی نظم آج بھی ھیرو شیما کے امن پارک میں ایک بڑے پتھر پر کند ہے
⚫جاپانی نظم ⚫
انتخاب و ٹائپنگ????احمد نعیم مالیگاؤں بھارت ????
باپ واپس کرو، ماں واپس کرو
دادا واپس کرو دادی واپس کرو
لڑکے واپس کرو لڑکیاں واپس کرو
مجھے میرا اپنا واپس کرو
مجھ سے وابستہ انسان واپس کرو
اور جب تک آدمی بحیثیت آدمی باقی ہے
امن واپس کرو کبھی نہ ختم ہونے والا
امن__!!!
(سہہ ماہی "ادبیات" اسلام آباد جلد نمبر 10شمارہ نمبر 39/40موسم َ بہار 1997)
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2924803844416796

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔