پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جانتا ہوں کہ مرا دل مرے پہلو میں نہیں​ پھر کہاں ہے جو ترے حلقۂ گیسو میں نہیں​ ​ …

جانتا ہوں کہ مرا دل مرے پہلو میں نہیں​
پھر کہاں ہے جو ترے حلقۂ گیسو میں نہیں​
​
ایک تم ہو تمہارے ہیں پرائے دل بھی​
ایک میں ہوں کہ مرا دل مرے قابو میں نہیں​
​
دور صیّاد، چمن پاس، قفس سے باہر​
ہائے وہ طاقتِ پرواز کہ بازو میں نہیں​
​
دیکھتے ہیں تمہیں جاتے ہوئے اور جیتے ہیں​
تم بھی قابو میں نہیں، موت بھی قابو میں نہیں​
​
حیف جس کے لیے پہلو میں نہ رکھا دل کو​
کیا قیامت ہے کہ فانی وہی پہلو میں نہیں​
​
(فانی بدایونی)​