جاناں ملک کا یومِ پیدائش
August 10
جو بھی ملا وہ اپنی انا کا اسیر تھا
انساں کو ڈھونڈنے میں گئی تو خدا ملے
….
ایسا موسم ہو کہ احساس سے مہکیں سانسیں
ایسی بارش ہو کہ ہم بھیگ کے نکلیں دونوں
…
کہانی اب سسکتی ہے اسے تحریر کرنا ہے
میرے کچھ خواب ایسےہیں جنہیں تعبیر کرنا ہے
….
رونے سے کچھ کم تو ہوا یہ دل کا غبار
بارش سے قبروں کی مٹی بیٹھ گئی
….
رنج کچھ نوک ِ زباں تک نہیں آتے جاناں
ہر کسی درد کا اظہار نہیں ہو سکتا
…
یہ دل کو صبر آجانے کا مطلب جانتے ہو
محبت اور اس کے سب تقاضے دفن کرنا
…
آج پھر اس کا چہرہ کیا دیکھاجاناں
آج پھر اپنے گھر کا رستہ بھول گئی
…
یاد آئے تو اب بھی میرا تن من بھیگتا جائے
کچے آنگن میں پہلی پہلی برسات کی خوشبو
تم آنکھوں میں اترو تو مہکیں اس بن کے رستے
تم ہو میرے ساتھ تو پھر پھیلے اس رات کی خوشبو
….

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔