پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

جادہ عشق میں چلنے کے لیے تھک گئے پاؤں تو سر یاد آی…

جادہ عشق میں چلنے کے لیے
تھک گئے پاؤں تو سر یاد آیا !
..
کشن پرشاد شادؔ کا یومِ وفات
May 13, 1940

مہاراجہ ۔۔۔ پیش کار ۔۔۔ سر ۔۔۔ کشن پرشاد ۔۔۔ بہادر ۔۔۔ یمین السلطنت ۔۔۔ جی سی آئی ای ۔۔۔ المتخلص بہ شادؔ :
اقبالؒ کے بہت قریبی احباب میں شمار ۔۔۔ اقبالؒ کے تقریباً پچاس خطوط کے مکتوب الیہ ۔۔۔ اقبالیات کا ایک مستقل باب ۔۔۔ ”مکاتیب اقبال بنام شادؔ“ میں دونوں کے مابین باہمی ”ننانوے“ خطوط کا تبادلہ ہوا ہے، اقبالؒ کے حال پر بہت مہربان رہے ۔۔۔ اقبالؒ کے حیدر آباد دکن ”ہائی کورٹ“ کے جج بننے کے لیے کافی تگ و دو کیا تھا۔
پ : یکم جنوری : 1864ء
ف : 13/ مئی : 1940ء
سر کشن پرشاد بے انتہا انتظامی صلاحیتوں سے مالا مال انسان تھے، اس کے علاوہ شعر و ادب، فلسفہ، تصوف اور تاریخ پر عالمانہ دسترس رکھتے تھے، ریاست حیدر آباد دکن کے دو بار تقریباً 23 سال صدر المہام
( وزیرِ اعظم ) رہے۔
.
کانِ عرب سے لعل نکل کرسرتاج بنا سرداروں کا
نام محمدؐ اپنا رکھا سلطان بنا سرداروں کا
تیرا چرچا گھرگھر ہے جلوہ دل کے اندر ہے
ذکر ہے تیرا لب پر جاری دلدار بنا دلداروں کا