
تیرے مِلنے کو بیکل ہو گۓ ہیں
مگر یہ لوگ پاگل ہو گۓ ہیں
بہاریں لے کے آۓ تھے جہاں تُم
وہ گھر سُنسان جنگل ہو گۓ ہیں
یہاں تک بڑھ گۓ آلامِ ہستی
کہ دِل کے حوصلے شَل ہو گۓ ہیں
کہاں تک لاۓ ناتواں دِل
کہ صدمے اب مُسلسل ہو گۓ ہیں
نِگاہء یاس کو نیند آرہی ہے
مِژَہ پر اشک بوجھل ہو گۓ ہیں
اِنھیں صدیوں نہ بھُولے گا زمانہ
یہاں جو حادثے کل ہو گۓ ہیں
جِنھیں دیکھ کر جِیتے تھے ناصِرؔ
وہ لوگ آنکھوں سے اُجھل ہو گۓ ہیں۔۔۔!
ناصِرؔ کاظمی
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔