تو کیا اب کچھ نہیں ہوگا؟
کوئی سنی کوئی شیعہ
وہابی اور دیوبندی
نمایاں کتنے فرقے ہیں
ہے مومن جسم کی مانند یہ سب خواب لگتا ہے
مسلماں ہونے کا دعوی
کہیں آخر میں آتا ہے
نظر دوڑاو برما پر
اتارو پٹی فرقے کی
تماری مائیں بہنیں ہیں
تمارےہی تو بھائی ہیں
سبھی کا خون ہے یکساں
جہاں انسانیت بھی شرم سے اب پانی پانی ہے
جہاں پر مشرکوں نے خون کی ندیاں بہا ڈالیں
جہاں کافر کی سلطانی کرے مشرک بھی من مانی
کوئی زندہ جلاتا ہے
کوئی خنجر چلاتا ہے
ارے معصوم بچے سے
کوئی سجدہ کراتا ہے
مگر مومن مرا دیکھو
فقط آنسو بہاتا ہے
قدم آگے بڑھاتا ہی نہیں پیچھے اٹھاتا ہے
فقط لفظوں کی بمباری دلیلوں کی شجر کاری
سکوں تم کو نہیں دے گی
ہے وقت اب کر دکھانے کا نہیں آنسو بہانےکا
اگر رتی برابر بھی
ہے تم میں شرم کچھ باقی
قدم آگے بڑھاو تم صدائےحق لگاو تم
کہ اس سے پہلے میرا دل سوال ایسا بھی کر ڈالے
تو کیا اب کچھ نہیں ہوگا؟
مرا دل بھی ہو پھر گویا
نہیں اب کچھ نہیں ہو گا
نہیں اب کچھ نہیں ہو گا
…
ماجد جہانگیر مرزا

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔