پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تو غزل بن کے اتر، بات مکمل ہو جائے منتظر دل کی من…

تو غزل بن کے اتر، بات مکمل ہو جائے
منتظر دل کی مناجات مکمل ہو جائے

عمر بھر ملتے رہے پھر بھی نہ ملنے پائے
اس طرح مل، کہ ملاقات مکمل ہو جائے

دن میں بکھرا ہوں بہت، رات سمیٹے گی مجھے
تو بھی آ جا، تو مری ذات مکمل ہو جائے

نیند بن کر مری آنکھوں سے مرے خوں میں اتر
رت جگا ختم ہو اور رات مکمل ہو جائے

… More