پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تنہا تنہا دیکھو جان ہم دونوں اِس دُنیا میں کتنے تنہا ہیں تمھاری اَمّی سوشل ورکر…

تنہا تنہا

دیکھو جان
ہم دونوں اِس دُنیا میں کتنے تنہا ہیں
تمھاری اَمّی سوشل ورکر ہیں
تمھارے اَبّو سیاست دان
تمھارا بھائی اپنی آئی ٹی میں دن رات مگن ہے
تمھیں کیمپس میں داخل کرا کے ان سب سے بڑا تیر مارا ہے
کسی کو تمھارے انفرادی مسائل سے کوئی دلچسپی ہے ؟
کیسے ہو گی
میں تم سے بھی زیادہ اکیلا ہُوں
میرے ابّو اور بھائی تو لوہے کا کاروبار کرتے کرتے
ٹھنڈا لوہا بن کر رہ گئے ہیں
اَمّی اِتنی موٹی ہیں
اور ان کی سوچ گوالے سبزی والے اور دھوبی سے
آگے کبھی گئی ہی نہیں
بہنیں کھاتی ناول پڑھتی اور سوتی ہیں
دیکھو جان
ہم دونوں اِس دُنیا میں کتنے تنہا ہیں
آؤ نہر کے پار
درختوں کے اُس جھُنڈ میں سب سے چھُپ کر بیٹھیں

خالد شریف