پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تنگ گلیوں سے ، گزرتے ھُوئے لوگ اپنی ھی چاپ سے ، ڈر…

تنگ گلیوں سے ، گزرتے ھُوئے لوگ
اپنی ھی چاپ سے ، ڈرتے ھُوئے لوگ

ھمدمی ، ھم نفَسی برسوں کی
اور گھڑی پل میں ، بِسرتے ھُوئے لوگ

رائیگاں جانے کے ، اِک رَنج کے ساتھ
عمر بھر ، کچھ بھی نہ کرتے ھُوئے لوگ

دُھوپ چھائوں کو ، کہاں جانتے ھیں
زندگانی ! تیرے بَرتے ھُوئے لوگ

ایک سا حال ھے ، ھم ایسوں کا
شعر کہتے ھُوئے ، مَرتے ھُوئے لوگ

”ضیا المُصطفٰے تُرک“

بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house