تنِ تنہا مقابل ہو رہا ہوں میں ہزاروں سے
حسینوں سے، رقیبوں سے، غموں سے، غمگساروں سے
سُنے کوئی تو اب بھی روشنی آواز دیتی ہے
پہاڑوں سے، گُپھاؤں سے، بیابانوں سے، غاروں سے
ہمارے داغِ دل، زخمِ جگر کچھ ملتے جلتے ہیں
گُلوں سے، گُل رُخوں سے، مہ وشوں سے، ماہ پاروں سے
کبھی ہوتا نہیں محسوس وہ یوں قتل کرتے ہیں…

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔