
تم نے کبھی کسی کے سینے سے لگ کر
کسی خواب کو سانس لیتے محسوس نہیں کیا
اس لیے تم کیا جانو
کہ بانہوں کا لمس صرف لمس نہیں ہوتا
وہ ایک خاموش پناہ ہوتا ہے
جہاں دل تھک کر سو جاتا ہے
اور خوشبو…
وہ کسی جسم کی نہیں ہوتی
وہ اُس سکون کی ہوتی ہے
جو صرف اپنوں کے قریب ملتا ہے 🌸🖤