پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تم نغمہِ ماہ ہو ، انجم ہو ، تم سوزِ تمنا کیا جانو …

تم نغمہِ ماہ ہو ، انجم ہو ، تم سوزِ تمنا کیا جانو
تم دردِ محبت کیا سمجھو ، تم دل کا تڑپنا کیا جانو

سو بار اگر تم روٹھ گئے ، ہم تم کو منا ہی لیتے تھے
ایک بار اگر ہم روٹھ گئے ، تم ہم کو منانا کیا جانو

تخریبِ محبت آسان ہے ، تعمیرِ محبت مشکل ہے
تم آگ لگانا سیکھ گئے ، تم آگ بجھانا کیا جانو

تم دور کھڑے دیکھا کیئے ، اور ڈوبنے والے ڈوب گئے
ساحل کو تم منزل سمجھے ، تم لذتِ دریا کیا جانو

رضی اختر شوق


Comments

14 responses to “تم نغمہِ ماہ ہو ، انجم ہو ، تم سوزِ تمنا کیا جانو …”

  1. Wah…. Tm aa lagana seekh gaye, tum aag bujhana kiya jano… ????

  2. بھت خوب، اردو کی لذت کے کیا کہنے!

  3. تخریب محبت آ ساں ہے،تعمیر محبت مشکل ہے
    تم آگ لگانا سیکھ گۓ،تم آگ بجھانا کیا جانو۔
    واہ بہت خوب

  4. آخری شعر کا مصرع اوّل دیکھ لیجئے کچھ ٹائپو ہے

جواب دیں