تم اپنے خواب بچا کر رکھو کہ کل دنیا
تمہاری آنکھ میں جھانکے تو زندگی دیکھے
…..
حامد اقبال صدّیقی کا یومِ ولادت
10؍مئی 1958
حامِد اقبال صدیقی 10؍مئی 1958ء کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ وہ علّامہ سیماب اکبرآبادی کے پوتے، اعجاز صدیقی کے فرزند اور افتخار امام صدیقی کے چھوٹے بھائی ہیں۔
——
منتخب کلام
——
بے بسی سے نجات مل جائے
پھر سوال و جواب کر لینا
….
زباں اظہار لہجہ بھول جاؤں
مرے معبود کیا کیا بھول جاؤں
…..
عشق سے اجتناب کر لینا
اپنی مٹی خراب کر لینا
….
ذرا سی بات ہو کیا کیا سوال کرتا ہے
مرا ہنر مجھے اکثر نڈھال کرتا ہے
…..
تم اپنے خواب بچا کر رکھو کہ کل دنیا
تمہاری آنکھ میں جھانکے تو زندگی دیکھے
…..
وہ چاٹ لیتا ہے دیمک کی طرح مستقبل
تمھیں پتہ نہیں ماضی جو حال کرتا ہے
—
میں تیرا نام اتنی بار لکھّوں
کہ اپنا نام لکھنا بھول جاؤں
—
یہ میری آنکھیں بڑی تیز روشنی میں کھُلیں
میں چاہتا بھی تو کیا دیکھتا تمھارے بعد
—
چلو ہم اجنبیّت کی ابھی سے عادتیں ڈالیں
کہ کل پہچان کی سب ڈوریوں کو ٹوٹ جانا ہے
—
مایوسی جیبوں میں بھر کر لوٹ آنا تقدیر مگر
مٹھی بھر امیدیں لے کر گھر سے روز نکلتے ہیں
……………………
