”تصوف“
ھم تصوف کے خرابوں کے مکیں
وقت کے طُولِ المناک کے پروردہ ھیں
ایک تاریک ازل ، نُور اَبد سے خالی
ھم جو صدیوں سے چلے ھیں
تو سمجھتے ھیں کہ ساحل پایا
اپنی دن رات کی ، پا کوبی کا حاصل پایا
ھم تصوف کے نہاں خانوں میں بسنے والے
اپنی پامالی کے افسانوں پہ ھنسنے والے
ھم سمجھتے ھیں ، نشانِ سَرِ منزل پایا
”ن.م.راشد“
بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔