*تزک بابری اور اس کے چند اہم تراجم* *ایم اے فارو…

*تزک بابری اور اس کے چند اہم تراجم*

✒️ *ایم اے فاروقی*

ظہیر الدین محمد بابر کی شاہ کار خود نوشت کو دنیا میں جو شہرت نصیب ہوئی وہ بہت کم آپ بیتیوں کو مل سکی، دنیا کی تیس سے زائد زبانوں میں اس کے ترجمے کیے گئے، نئے تراجم میں اسپینش(Spanish)، آذر بائجانی اور عربی زبانوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔ بابر نے اس کتاب کو ہندوستان میں فتوحات کے دوران اپنی مادری زبان چغتائی ترکی میں لکھا تھا۔ در اصل یہ کتاب ایک روزنامچہ اور ڈائری ہے، جس میں بابر نے اپنی جنگی مہمات سے متعلق واقعات نہایت دل چسپ اور دل کش انداز میں رقم کیا ہے ، یہ روزنامچہ تزک بابری، توزک بابری، بابر نامہ اور وقائع بابری کے ناموں سے مشہور ہے۔
تزک بابری یا بابر نامہ بابر کی وہ خود نوشت سوانح حیات ہے جس نے اسے عظیم الشان تاجدار ہونے کے ساتھ بے مثال مصنف بنادیا، اس نے نہایت سادہ اور آسان اسلوب میں اپنی زندگی کے حالات بیان کیے، تزک بابری کے ذریعے ہمیں علم ہوتا ہے کہ اس نے کس قدر شدائد اور مصائب برداشت کرکے ایک ایسی سلطنت کی بنیاد رکھی جو قندھار سے شمالی ہند تک پھیلی ہوئی تھی۔یہ کتاب ہمیں بتاتی ہے کہ بابر صرف عظیم جنگجو ہی نہیں تھا بلکہ…

*پورا مضمون پڑھنے کے لیے کلک کریں:*
–


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2871972936366554


Comments

جواب دیں