تربوز بیچنے والوں کی بھی اپنی الگ ہی “انفارمیشن ٹیکنالوجی” ہوتی ہے!
میں نے ایک بھائی سے کہا:
“بھائی! دو عدد میٹھے تربوز چیک کرکے دے دینا…” 😌
بھائی نے پہلے ایک تربوز اٹھایا…
زور سے کان کے ساتھ لگایا 👂
پھر واپس رکھ دیا۔
پھر دوسرا…
پھر تیسرا…
پھر چوتھا…
میں حیران کھڑا دیکھتا رہا کہ شاید کوئی خفیہ سائنسی مشن چل رہا ہے۔
پھر بھائی پوری ڈھیری کے گرد چکر لگا کر آخری کونے سے ایک تربوز اٹھاتا ہے…
کان کے ساتھ لگا کر کہتا ہے:
“بس بھائی! یہ چیز زبردست ہے!”
پھر مزید دو تربوز بھی ایسے ہی “سُن” کر پیک کر دیے۔
میں نے پوچھا:
“بھائی! یہ کان کے ساتھ لگا کر آپ کو کیا پتہ چلتا ہے؟”
کہنے لگا:
“بھائی ہمیں فوراً پتہ چل جاتا ہے کون سا میٹھا ہے…” 😎
میں نے کہا:
“یہ ہنر آپ کو کس نے سکھایا؟”
کہتا:
“میرے ابو نے… وہ کہتے تھے پہلا تربوز فوراً گاہک کو مت دے دینا…
ورنہ گاہک کو لگتا ہے چیک ہی نہیں کیا!” 🤣🤣🤣
قسم سے اُس دن سمجھ آیا…
اصل مٹھاس تربوز میں کم،
دکاندار کی اداکاری میں زیادہ ہوتی ہے! 😂
منتخب
Source