پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

تجھ بِن خراب و خستہ زبوں خوار ہو گئے کیا آرزو تھی ہم کو کہ بیمار ہو گئے ہم نے…

تجھ بِن خراب و خستہ زبوں خوار ہو گئے
کیا آرزو تھی ہم کو کہ بیمار ہو گئے

ہم نے بھی سیر کی تھی چمن کی پر ، اے نسیم!
اُٹھتے ہی آشیاں سے گرفتار ہو گئے

وہ تو گلے لگا ہُوا سوتا تھا خواب میں‌
بخت اپنے سو گئے، کہ جو بیدار ہو گئے

میر تقی میؔر