تجھے پکار رہی ہوں یہی مری حد ہے
اب اس سے بڑھ کے بھلا اور بھی کوئی حد ہے ؟
تمہاری۔ شرطوں پہ جیتے رہے ہیں ساری عمر
تمہاری نظروں میں کیا یہ بھی سرسری حد ہے ؟
تو یعنی ہاتھ اٹھائے گا اب کے تو مجھ پر !!!!
تو یعنی گرنے کی تیری یہ آخری حد ہے؟
کسی کے پیار میں اقدار بھول سکتی نہیں
میں جانتی ہوں یہ دہلیز ہی مری حد ہے
مجھے ملی ہے مرے گھر سے کافی آزادی
مگر یہ میری حیا میری اپنی ہی حد ہے
یہ میری آنکھیں جو۔پتھر کی ہو گئیں بلقیسؔ
یہ انتظار مرے اعتبار کی حد ہے
بلقیس ؔخان

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔