تابش دہلوی کی پیدائش Nov 09, 1911 اردو کے ممتاز ش…
تابش دہلوی کی پیدائش
Nov 09, 1911
اردو کے ممتاز شاعر تابش دہلوی کا اصل نام سید مسعود الحسن تھا اور وہ 9 نومبر 1911ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔
وہ ایک طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان سے بطور نیوز کاسٹر اور پروڈیوسر وابستہ رہے۔ ان کے شعری مجموعوں میں نیم روز، چراغ صحرا، غبار انجم، گوہر انجم، تقدیس، ماہ شکستہ اور دھوپ چھائوں اور نثری تصانیف میں دید باز دید شامل ہیں۔
٭23 ستمبر 2004ء کو تابش دہلوی کراچی میں وفات پاگئے اور سخی حسن کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔
متفرق اشعار
تو ہی رہتا ہے دیر تک موجود
بزم میں تو جہاں سے اٹھتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
طریقے ظلم کے صیاد نے سارے بدل ڈالے
جو طائر اُڑ نہیں سکتا اسے آزاد کرتا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔
آتی جاتی ہیں جو کوئے جاں سے
ان ہواؤں میں سنک جاتا ہوں
میں تو ہوں شاخِ ثمر وَر تابش
ٹوٹتا کم ہوں لچک جاتا ہوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شمعیں گل کر دی گئیں بزمِ حسینی کی مگر
تھی شبِ عاشور میں اہلِ صفا کی روشنی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اندوہِ جاں ہو یا غم جاناں کوئی تو ہو
کوئی حریفِ شوق تو ہو ہاں کوئی تو ہو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حیراں ہوں تیرے طالبِ دیدار کہاں تک
پھیلی ہوئی ہر سمت کڑی دھوپ ہے تابش