بھوک
شاعر : سرویشوردیال سکسینہ (بھارت)
ہندی سے اردو ترجمہ : اسد محمد خان (کراچی)
جب بھی بھوک سے لڑنے کوئی کھڑا ہو جاتا ہے
خوبصورت دِکھنے لگتا ہے
جھپٹتا باز
پھن اُٹھائے سانپ
دو پیروں پر کھڑا
کانٹوں سے ننھی پتّیاں کھاتا بکرا
دبے پاؤں جھاڑی میں چلتا چیتا
ڈال پر اُلٹا لٹکا
پھل کترتا توتا
یا ان سب کی جگہ آدمی ہوتا
جب بھی بھوک سے لڑنے کوئی کھڑا ہوجاتا ہے
خوبصورت دِکھنے لگتا ہے
سرویشوردیال سکسینہ ( پیدائش: ۱۵ ستمبر ۱۹۲۷ء- وفات: ۲۴ ستمبر ۱۹۸۳ء) ، ہندی زبان کے مشہور شاعر، ڈرامہ نگار، اور کالم نگار تھے۔
مشمولہ: سہ ماہی ادبیات، اسلام آباد ۔ شمارہ نمبر ۷۷-۷۸
انتخاب : ثمینہ جاوید ملک (راولپنڈی)
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2817344268496088

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔