"”بھوکی سڑک از بین اوکری””۔فینتسی بچپن سے اچھی لگتی ہے۔۔بھوت۔۔جن۔۔پیرانارمل چیزیں۔۔جادو ٹونا۔۔مدفون خزانے۔سربستہ راز۔۔پرانی پرشکوہ عمارات جہاں سکوت کی فراوانی ہو وہ۔۔۔یہ سب کھینچتا ہے مجھے۔۔اور یہ سب کچھ بین اوکری کے پاس وافر مقدار میں موجود ہے۔۔یہ ناول بھوکی سڑک بھی ان معاملات سے اٹا پڑا ہے۔۔بین اوکری وہ لکھتا ہے جو افریقہ سوچتا ہے اور وہ لکھتا ہے جو افریقہ چاہتا ہے۔۔اور افریقہ بھی وہ جو پسماندہ ہے۔۔افلاس زدہ ہے۔۔ترقی پذیر ہے۔۔اس ناول میں محرومیاں ہیں۔۔جادو ٹونا ہے۔۔توہمات ہیں۔۔بھوک با افراط ہے۔۔خواب ہیں۔۔جن ہیں۔۔پریاں ہیں۔۔جنگل ہیں۔۔نو آبادیات کی مشکلات کا نوحہ ہے۔۔اہلِ سیاست و حکومت کی ریشہ دوانیوں اور سازشوں کا بیان ہے۔۔۔غریںوں کے دلکش سپنوں کے گھوڑے ہیں جن پر وہ بے تحاشا سوار ہوتے ہیں۔۔نفرت ہے۔۔محبت ہے۔۔نو دولتیوں کے نخرے ہیں ۔ماں باپ کی اولاد کی خاطر قربانیاں ہیں۔استحصال ہے ۔۔ بدلتی دنیا کے مسائل کے اشارات ہیں۔۔اور انسانی نفسیات کی گنجلک ترین گھُنڈیاں بھی ہیں جنہیں شاید نہ سلجھایا گیا ہے اور نہ شاید کبھی جا سکے۔۔۔اس سب کچھ کو بین اوکری نے ایک طرز سے بیان کیا ہے جو کہ جادوئی حقیقت نگاری،سریلئزم،اور پوسٹ کولینیلزم کے بین بین کچھ ہے۔۔
چند اقتباسات دیکھیے!!
"”کیا تم سمجھ سکتے ہو کہ چوہے کیا کہ رہے ہیں؟
نہیں۔
کیا تم ان سے باتیں کر سکتے ہو؟
نہیں! مگر میں ان کو مار سکتا ہوں۔
کیوں؟
کیوں کہ ان کا پیٹ کبھی نہیں بھرتا۔۔وہ برے سیاست دانوں اور سامراجیوں اور امیر لوگوں کی طرح ہوتے ہیں””
"”موذی ہوا آدمی کو غریب بنائے رکھتی ہے””
"”مرنے کے کئی طریقے ہوتے ہیں۔یوں بھی مرے ہوئے لوگوں کے بارے میں جو تم سمجھتے ہو ویسے نہیں ہوتے وہ۔۔””
"”ہمارے درمیان ایسے بہت سے ایسے معمے ہیں جن کے حل نہ زندوں کے پاس ہیں نہ مردوں کے””
بحیثیت مجموعی ایک دلچسپ،رنگارنگ،اور تاریک براعظم کی تاریکیوں اور ان کی وجوہات کا احاطہ کرتا ہوا ناول ہے جس میں سب کچھ فنتاسی نظر آتا ہے لیکن آپ باریکی سے پڑھیں تو پر بھوت کے پیچھے کئی حقیقتیں چھپی پائیں گے اور یہی فن کاری بین اوکری کا خاصہ ہے۔
ترجمہ نہایت مزے کا ہے۔۔اور ایسا ترجمہ ایسے ناول کا اس سے شاید بہتر ممکن نہ ہو!!
جیندے وسدے رہو۔
کورش(عمران اعوان)
❤️❤️❤️❤️
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3822109411352897

Comments
3 responses to “"”بھوکی سڑک از بین اوکری””۔فینتسی بچپن سے اچھی لگتی ہے۔۔بھوت۔۔جن۔۔پیرانارمل چیزی…”
بہت خوب
واہ واہ ، بھائی اس کا پی ڈی ایف ہے تو پلیزشئیر کر دیں
سڑکیں بھوکی نہیں ہوتی وہ پیدل کو بھی راستہ دیتی ہیں اور سوار کو بھی
اہل اقتدار اور اختیار اہل حرص اور ہوس بس بھوک انکی نہیں مٹتی