بھارت کے ایک معروف ادیب نے اپنی زندگی کا ایک راز جو انہیں اکثر پریشان کرتا تھا کسی جگہ بیان کرتے ہوئے یوں لکھا کہ
بچپن کے دنوں میں میں اپنے والد کے سگریٹ چرایا کرتا تھا
میرے والد کو سگریٹ کی ڈبیا میں جب بھی کمی محسوس ہوتی تو وہ میرے بڑے بھائی پر شک کرتے،اسے مارتے مگر مجھے کبھی بھی نہیں پوچھتے تھے
اگرچہ میرا بڑا بھائی میرے والد کے سامنے ہر مقدس قسم
لیکن میرے والد نے اس کی قسموں پر کبھی بھی اعتبار نہیں کیا
ایک بار میرے والد نے سگریٹ چور کو پکڑنے کے لیے جھوٹ موٹ سونے کا ڈرامہ کیا، سگریٹ کی ڈبیا سرہانے رکھ کر آنکھیں موند کر گھات لگا لی تاکہ میرا بڑا بھائی سگریٹ چرانے کے لیے آئے تو رنگے ہاتھوں پکڑا جائے، لیکن ستم ظریفی یہ کہ اس پھندے میں
میں پھنس گیا- جیسے ہی میں نے سگریٹ کی ڈبیا کی طرف ہاتھ بڑھایا انہوں نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور آنکھیں کھولتے ہوئے کہا
"ہوں تو چور آج خود نہیں آیا
مجھے یقین ہے کہ یہ تمہارا بڑا بھائی ہے جس نے تمہیں اس کے لیے سگریٹ چرانے کے لیے بھیجا ہے”
انہوں نے مجھے چھوڑ دیا اور پھر سے جاکر میرے بڑے بھائی کو پیٹ ڈالا
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی