پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بڑے بنے تھے جالبؔ صاحب پٹے سڑک کے بیچ حبیب جالب بڑ…

بڑے بنے تھے جالبؔ صاحب پٹے سڑک کے بیچ
حبیب جالب
بڑے بنے تھے جالبؔ صاحب پٹے سڑک کے بیچ
گولی کھائی لاٹھی کھائی گرے سڑک کے بیچ

کبھی گریباں چاک ہوا اور کبھی ہوا دل خون
ہمیں تو یوں ہی ملے سخن کے صلے سڑک کے بیچ

جسم پہ جو زخموں کے نشاں ہیں اپنے تمغے ہیں
ملی ہے ایسی داد وفا کی کسے سڑک کے بیچ


Comments

9 responses to “بڑے بنے تھے جالبؔ صاحب پٹے سڑک کے بیچ حبیب جالب بڑ…”

  1. حبیب جالب صاحب غریبوں اور مزدوروں کا انقلابی شاعر اور انسانی حقوق کے علمبردار اللہ تعالی آن کو ان ھی خدمات پر ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفرڈوس میں جگہ عطا فرمائے امین

  2. جبیب جالب کا تعلق بھی ہوشیار پور سے تھا۔حق گو تھے ، بےباک بھی تھے اسلئے”روباہی” سے پاک تھے۔
    مندرجہ ذیل اشعار لکھنے پر حکمرانوں نے حبیب جالب کے ساتھ وہی سلوک کیا جو سلوک جمہوریت ہر صاف گو شاعر کے ساتھ کرتی ہے۔ حکیم خلیق الرحمٰن

    وہی حالات ہیں فقیروں کے
    دن پھرے ہیں فقط وزیروں کے
    اپنا حلقہ ہے حلقۂ زنجیر
    اور حلقے ہیں سب امیروں کے

    ہر بلاول ہے دیس کا مقروض
    پاؤں ننگے ہیں بے نظیروں کے

    وہی اہل وفا کی صورت حال
    وارےنیارے ہیں بے ضمیروں کے
    سازشیں ہیں وہی خلاف عوام
    مشورے ہیں وہی مشیروں کے
    بیڑیاں سامراج کی ہیں وہی
    وہی دن رات ہیں اسیروں کے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  3. یہ بھٹو صاحب کے دور کی تصویر ہے

  4. واہ واہ واہ کیا کہنے کیا کہنے
    ایسی داد وفا کی کسے سڑک کے بیچ
    کیا کہنے کیا کہنے

جواب دیں