بچھڑی ہوئی محبتوں کی کہانیاں ———————…
بچھڑی ہوئی محبتوں کی کہانیاں
—————————–
مایا انجلو Maya Angelou
ترجمہ: کشور ناہید
مایا انجلو ان اوّلین بلیک رائٹرز میں سے ہیں۔ جنہوں نے سفید فام امریکیوں سے اپنا لوہا منوایا۔ شاعری کی، مضمون اور سفرنامے لکھے۔ ذائقہ بدلنے کے لیے انہوں نے زندگی کے سفر کا جائزہ بھی لیا۔ وہ بہت سی لکھنے والیوں کی طرح اس بات سے چڑتی تھیں کہ ان کا شمار صرف خواتین لکھنے والیوں میں کیا جائے۔ ان کے چھ شعری مجموعے شائع ہوئے جو کہ کلیات کی شکل میں بھی موجود ہیں۔ ان کی یادداشتوں کی بھی بہت تعریف ہوئی اور زمانے نے مانا کہ فی الوقت امریکی شعری اُُفق پر زیادہ کالے امریکی ہیں، جن میں عورتیں نمایاں ہیں۔
*~*~*~*~*~*~*~*
"مجھے عجیب سا لگتا ہے کہ جب لوگ میرے پاس آکر کہتے ہیں کہ وہ عیسائی ہیں۔ مجھے تو لطف آتا ہے ایک انسان کی طرح سوچنے اور رہنے کا۔ میں تو کہتی ہوں سب لوگ اپنے بچوں کو سمجھائیں کہ خوبصورتی اور طاقت اس سوچ میں ہے جو سچ کو اختیار کرتے ہوئے آپ کے اندر سماجاتی ہے۔ مجھے بس یہ لکھنا ہے کہ زندگی میں ہر انسان کے لیے کوئی ایسا دن طلوع ہو جس میں کوئی مسئلہ نہ ہو مگر میں تو ان ہی مسائل کے درمیان لکھتی ہوں۔ میں فراموش شدہ اور بچھڑی ہوئی محبتوں کے بارے میں لکھتی ہوں۔ تو مجھے زندگی اچھی زندگی گزارنے کا ہنر سمجھ میں آنے لگتا ہے۔ جیسے انگلیوں کے نشانات دکھائی دیتے ہیں، بالکل اسی طرح لکھنے والےکا اسٹائل دکھائی دیتا ہے۔ میں یہ بات سب سے کہتی ہوں کہ محنت کرکے، اپنے اسلوب میں انفرادیت پیدا کرو۔ اسی طرح اپنی شخصیت کو بھی تبدیل کرو۔ یہ مت کرو کہ ڈالو تو ٹماٹر کے بیچ اور منتظر رہو کہ پیاز کی فصل تیار ہو جائے گی۔ میں تو امن کے بیج بونا جاہتی ہوں۔ ایسے بیج جن سے وفاداری اور ایمانداری کی فصل زندگی اور شاعری میں تیار ہو۔”
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/1884361098461081