بچوں
کی صحت کی خاطر
آپ کیا کر سکتے ہیں..؟؟
یقیناً
سب کچھ کر سکتے ہیں.!
صاف پانی، اچھا کھانا، گھر میں ہائی جین صفائی کا خیال
بہترین ڈاکٹر، اچھی سے اچھی دوائیاں..!
یہ سب تو
جسمانی صحت کے لیے مفید ہے ضروری ہے
لیکن
بچوں کی ذہنی صحت کے لیے کیا کرتے ہیں..؟
جس طرح جسمانی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے
اس سے چار گنا زیادہ ذہنی صحت اہم ہے
دماغی، ذہنی، جذباتی طور پر صحت مند بچہ ہی
اپنے لئے، گھر، خاندان اور معاشرے کے لئے
مفید ثابت ہو سکتا ہے
آپ جانتے ہیں بچوں کی ذہنی نفسیاتی بیماریوں کا
سب سے بڑا سبب کیا ہے..؟
ماں باپ کے جھگڑے..!
جی ماں باپ کے لڑائی جھگڑے
اور اس کے بعد کئی کئی دن، ہفتے، مہینے کی خاموشی
بول چال بند، بات نہ کرنا
” بچوں کی ذہنی صحت کا قاتل ہے ”
شاید یہ لفظ قاتل زرا سخت لگا ہو گا
لیکن سچ یہ ہی ہے
اور ہم سب جانتے ہیں
زندگی میں کبھی نہ کبھی ہم خود اس کرب سے اذیت سے گزرے ہیں جب ماں باپ کی ناراضگی سے گھر کا ماحول
خراب ہوتا تھا.
آج
ہم خود بھی ایسا کرتے ہیں
ہمارے بچوں کی ذہنی صحت
ہماری انا، غصّے، عدم برداشت، لڑائی جھگڑے
خاموشی کی وجہ سے برباد ہوسکتی ہے
آپ نے کہا تھا
آپ بچوں کی صحت کی خاطر
سب کچھ کر سکتے ہیں..!
آپ کو اپنے بچوں کا واسطہ..!
ان کی خاطر اپنی ناراضگی کو ختم کر دیں
یقیناً ساتھ رہتے ہیں تو کچھ نہ کچھ برا لگتا ہی ہے
خفگی، ناراضگی بھی ہوتی ہے
مگر اس خاموش جنگ کو طویل نا ہونے دیں
جلد از جلد صلح کر لیں
صلح کرنے میں پہل کرنے والے کا درجہ بلند ہے
چاہے غلطی آپ کی نا ہو
صلح کرنے میں پہل کیجیئے
اپنی خاطر، بچوں کی خاطر اور
ہمیشہ ہمیشہ رہنے والی جنت میں
بلند دراجات کے حصول کی خاطر
جس قدر جلد ممکن ہو صلح کر لیا کیجئے
االلہ کریم
آپ کو، بچوں کو سارے گھر والوں کو
دنیا اور آخرت کی ہر نعمت ،ہر خوشی عطا فرمائے
آمین یا رب العالمین
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔
منتخب
Source