پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بوڑھا آدمی اور اس کے ہاتھ (جرمن شاعر اور ادیب ہیر…

بوڑھا آدمی اور اس کے ہاتھ

(جرمن شاعر اور ادیب ہیرمان ہیسے کی ایک نظم)
Der alte Mann und seine Hände / Hermann Hesse

بڑی مشقت سے خود کو راستے بھر کھینچتا ہوا
اپنی طویل رات کی صبح ہونے تک
منتظر، توجہ سے سنتا ہوا، جیسے کوئی پہرے دار
دیکھتا ہے وہ اپنے سامنے لحاف پہ رکھے ہوئے
اپنے دونوں ہاتھ، بایاں بھی، دایاں بھی
لکڑی جیسے سخت کھردرے،مسلسل محنت سے تھکے ہاتھ
وہ مسکرا دیتا ہے ہلکا سا
یہ سوچ کر، کہیں ان کو جگا نہ دے

اکثر دیگر ہاتھوں کے برعکس، بنا شل ہوئے
وہ بہت کچھ کر چکے ہیں
کچھ نرمی ان میں اب بھی باقی ہے
بہت کچھ کر سکتے تھے وہ اب بھی
ان کے ہم سفر لیکن
سکون چاہتے تھے، اور مٹی ہو جانا
کھیتوں میں کام کرنے والے مزارعے ہونا
وہ تھکے ہوئے تھے، خشک تر ہو گئے

اس ڈر سے، کہیں انہیں جگا نہ دے
مالک انہیں دیکھتے ہوئے ہلکا سا مسکرایا
زندگی کا لمبا سفر مختصر لگتا ہے اب
لیکن کتنی طویل مسافت ہے
اِس ایک رات کی، چھوٹے بچے کے ہاتھ
نوجوان لڑکے کے ہاتھ، توانا آدمی کے ہاتھ
جب رات ہو جائے، انجام سر پہ ہو
ایسے نظر آتے ہیں وہ

(جرمن سے اردو قالب: مقبول ملک)

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2817504938480021