منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہ جی میں کہ…


بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہ
جی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچّھا ہے
مرزا اسد اللہ خان غالب
….
یہ بھی کہتے ہو کہ بے چین کیا کس نے تجھے
یہ بھی کہتے ہو مرا حسن و جمال اچھا ہے
داغ
….
کیوں پرکھتے ہو سوالوں سے جوابوں کو عدیم
ہونٹ اچھے ہوں تو سمجھو کہ سوال اچھا ہے
عدیم ہاشمی
…..
آنکھیں دکھلاتے ہو جوبن تو دکھاؤ صاحب
وہ الگ باندھ کے رکھا ہے جو مال اچھا ہے
امیر مینائی
…..
بُخدا ہند کے پُرزے بھی غضب ڈھاتے ہیں !
یہ غلط ہے کہ، ولایت کا ہی مال اچھا ہے
اکبرالٰہ آبادی
….
دوستی اپنی جگہ، پر یہ حقیقت ہے فراز
تری غزلوں سے کہں تیرا غزال اچھا ہے
احمد فراز
….
جو نہ نکلے کبھی دل سے وہ تمنا اچھی
جو نہ آئے کبھی لب تک وہ سوال اچھا ہے
حفیظ جونپوری
….
جس کی بچپن ہی میں شادی ہو وہ کیا جانے غریب
عشق میں ہجر ہے بہتر کہ وصال اچھا ہے
ماچس لکھنوی