پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بلاعنوان : میری جلد سے نشان مٹ جائیں گئے جیسے ک…

بلاعنوان :

میری جلد سے نشان مٹ جائیں گئے
جیسے کہ ناخن پر سے اکھڑے ہوئے رنگ
اور جیسے کہ کسی سفر پر
تم چلے جاؤ گئے

مگر آنسو بھری آنکھوں والی تین بہنیں
تمہیں لاحاصل واپس بلاتی ہیں، ہاتھوں میں
ہونٹوں سے پہنچے ہوئے بوسوں کو
پیش کرتے ہوئے

یقین
امید
محبت
ان کے اعتبار پر
کوئی بھی دنیا کی تمام وسعت کو طے کر سکتا ہے
مگر اس کے باوجود
میں جانتی ہوں
کہ تم نہیں لوٹو گئے۔۔
•••••

شاعر : ہالینا پوزویاتوسکا
مترجم : افضال احمد سید
حوالہ : آج رسالہ
انتخاب و ٹائپنگ: احمد بلال

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2896417537255427