بلاعنوان
جب سے میں تم سے ملی ہوں
میں اپنی جیب میں لیپ اسٹک رکھتی ہوں
اپنی جیب میں لیپ اسٹک رکھنا بہت بے وقوفی ہے
جب تم مجھے اتنی سنجیدگی سے دیکھتے ہو
جیسے تم نے میری آنکھوں میں ایک گوتھک چرچ دیکھا ہو
مگر میں کوئی عبادت خانہ نہیں ہوں
بلکہ ایک جنگل اور ایک سبززارہ ہوں
پتوں کی کپکپاہٹ، جو تمہارے ہاتھوں میں بھنچتی ہے
ہمارے پیچھے، وہاں، ایک چشمہ، شور مچاتا ہے،
یہ وقت ہے، جو ختم ہوا جا رہا ہے
اور پھر بھی تم اسے انگلیوں کے درمیان سے گزر جانے دیتے ہو،
اور تم وقت کو جال میں لانا نہیں چاہتے
اور جب میں تمہیں الوداع کہتی ہوں،
میرے بغیر لیپ اسٹک کے ہونٹ بن چھوئے رہتے ہیں،
مگر میں اسی طرح اپنی جیب میں لیپ اسٹک رکھنا جاری رکھتی ہوں،
جب سے میں نے جانا ہے کہ تمہارے ہونٹ بہت خوبصورت ہے۔۔
••••••••••
شاعرہ : ہالینا پوزویاتوسکا
مترجم : افضل احمد سید
حوالہ : آج رسالہ
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2883911005172747

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔