پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

" بس بہت ہو چکا زندگی معذرت " پچھلے سال…

" بس بہت ہو چکا زندگی معذرت "

پچھلے سال چوبیس جون کو عاصم بھائی سے میری آخری بار بات چیت ہوئی تھی جس میں انہوں نے میرے بار بار پوچھنے پر بتایا تھا کہ " یار! کیسے کہوں؟ کہ مجھے سرطان جیسا مہلک مرض لاحق ہوا ہے " اور مجھے اس وقت ایسا لگا تھا کہ کسی نے میرے کانوں میں گرم گرم پگھلا ہوا سیسہ انڈیل دیا ہو، بس پھر صرف پانچ ہی دن گزرے تھے کہ ان کے انتقال کی خبر نے مجھے ہلا کر رکھ دیا، یوں کوئی اچانک جاتا ہے بھلا؟
اور آج ایک سال گزر گیا عاصم بھائی کو ہم سے بچھڑے ہوئے گویا تین سو پینسٹھ دن، اور ان گزرے ایام میں کم سے کم سو بار تو مجھے ان کی یاد نے اداس کیا ہی ہوگا

بس! اللہ کی ذات پر یقین ہے کہ وہ جہاں ہیں وہ اِس سے لاکھ نہیں کروڑوں گنا بہتر جگہ ہوگی جہاں ان کی کوئی ناقدری کرنے والا نہیں ہوگا

ابوالحسن علی ندوی