پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

برصغیر کے لوگوں میں 4 کے ہندسے کی اہمیت ہماری زندگی میں 4 نمبر بہت اہم ہیں ج…

برصغیر کے لوگوں میں 4 کے ہندسے کی اہمیت

ہماری زندگی میں
4 نمبر بہت اہم ہیں

جیسے

4 دن کی چاندنی اور
پھر اندھیری رات۔

4 کتابیں …کیا پڑھ لیں
خود کو گورنر سمجھتا ہے۔

4 پیسے کمائیں گے
تب پتہ چلے گا۔

4 پیسے کو ترسے گا اگر خیال سے خرچ نہ کیا تو

4-4 پیسے میں بکتی ہے،
آج کے زمانے میں ایمانداری۔

آخر ہماری بھی
4 لوگوں میں ایک عزت ہے۔

یہ بات 4 لوگ
سنیں گے تو کیا سوچیں گے؟

4 دنوں کی آئی
ہوئی بہو کے ایسے تیور ۔

وہ آئی اور 4 باتیں
سنا کر چلی گئی۔

تم سے تو 4 قدم
بھی نہیں چلا جاتا

آنکھیں 4 ہو گئیں

4 چاند لگا دئیے

4 شادیوں کی اجازت ھے
مردوں کو اسلام میں

اگر 4 لوگ پڑھیں گے تو کم از کم
4 پل کے لئے ہی سہی مسکرائیں گے تو

عمر دراز مانگ کے لائے تھے4 دن
2 آرزو میں کٹ گئے ، 2 انتظار میں
😉😝😂



Source