“برصغير ميں عالمگيرى مسجد كے ميناروں كے بعد جو پہلا اہم مينار مكمل ہوا ہے وه مينارِ قراردادِ پاكستان ہے ـ يوں تو مسجد اور مينار آمنے سامنے ہيں مگر ان كے درميان يہ ذرا سى مسافت، جس ميں سكهوں كا گردواره اور فرنگيوں كا پڑاؤ شامل ہيں ، تين صديوں پر محيط ہے ـ ميں مسجد كى سيڑهيوں پر بيٹها اِن تين گمشده صديوں كا ماتم كر رہا تها كہ مسجد كے مينار نے جهک كر ميرے كان ميں راز كى بات كہ دى ـ جب مسجديں بے رونق اور مدرسے بے چراغ ہو جائيں ـ جہاد كى جگہ جمود اور حق كى جگہ حكايت كو مل جائے، ملک كى بجائے مفاد اورملت كى بجائے مصلحت عزيز ہو، اور جب مسلمانوں كو موت سے خوف ائے اور زندگی سے محبت ہو جائے تو صدياں يوں ہى گم ہو جاتى ہيں“
– مختار مسعود ("آوازِ دوست”)

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔