پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بد اچھا بد نام برا ایک لومڑی بکریوں کے ایک گلہ می…

بد اچھا بد نام برا
ایک لومڑی بکریوں کے ایک گلہ میں جا گھسی اور اُن کا ایک میمنا لے بھاگی۔ گھبراہٹ اور افراتفری کے عالم میں بکریاں اسے پہچان نه سکیں اور اسے بھیڑیا سمجھ کر چیخنے چلانے لگیں، ”بدمعاش بھیڑیا ہمیں پھر شکار کر رہا ہے، بدمعاش بھیڑیے نے ہم پر پھر حملہ کیا ہے!“
جب لومڑی بھیڑیے سے ملی تو بولی ”بکریاں آپ پر پھر بے بنیاد الزامات لگا رہی ہیں اور آپ کی ساکھ کو مٹی میں ملا رہی ہیں۔“
”نہیں۔“ بھیڑیا بولا، ”اُن کے پاس اس کا جواز موجود ہے کیونکہ تمہارے مقابلے میں میں زیادہ بدنام ہوں لہٰذا جب بھی کوئی حملہ کی بات کرے گا تو اس سلسلے میں میرے نام کا آنا ایک فطری اور یقینی امر ہے۔“

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2996964693867377