بالِ جبریل عشق سے پیدا نوائے زندگی میں زیر و بم …
بالِ جبریل
عشق سے پیدا نوائے زندگی میں زیر و بم
عشق سے مٹی کی تصویروں میں سوز دمبدم
نثر:
یہ جذبہ عشق ہی ہے جس کے سبب زندگی میں جوش و خروش پیدا ہوتا ہے اور قوت عمل برقرار رہتی ہے حالانکہ انسان تو محض مٹی کا پُتلا ہےجبکہ جذبہ عشق نے اس مٹی کے پُتلے میں سوز و گداز اور زندہ رہنے کی خواہش کو جنم دیا ہے
…..
آدمی کے ریشے ریشے میں سما جاتا ہے عشق
شاخ گل میں جس طرح باد سحر گاہی کا نم!
نثر:
عشق ہی وہ جذبہ ہے جو انسان کے دل و دماغ ، ضمیر اور روح ، حتٰی کہ جام کے ریشے ریشے میں سما جانے کی اس طرح صلاحت رکھتا ہے ، جس طرح صبح کی تازہ اور جاں بخش ہوا سے پیدا شدہ نمی شاخ گل میں سما جاتی ہے.