باقی صدّیقی
داغِ دل ہم کو یاد آنے لگے
لوگ اپنے دئیے جلانے لگے
کچھ نہ پا کر بھی مطمئن ہیں ہم
عِشق میں ہاتھ کیا خزانے لگے
یہی رستہ ہے اب، یہی منزل !
اب یہیں دِل کسی بہانے لگے
خودفریبی سی خودفریبی ہے
پاس کے ڈھول بھی سہانے لگے
اب تو ہوتا ہے ہر قدم پہ گُماں
ہم یہ کیسا قدم اُٹھانے لگے
اِس بدلتے ہُوئے زمانے میں
تیرے قصّے بھی کُچھ پُرانے لگے
رُخ بدلنے لگا فسانے کا
لوگ محفل سے اُٹھ کے جانے لگے
ایک پل میں وہاں سے ہم اُٹھے
بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے
اپنی قسمت سے ہے مُفر کِس کو
تیر پر اُڑ کے بھی نشانے لگے
ہم تک آئے نہ آئے موسمِ گُل
کچھ پرندے تو چہچہانے لگے
شام کا وقت ہو گیا، باقؔی
بستیوں سے شرار آنے لگے
باقی صدیقی
داغِ دل ہم کو یاد آنے لگے
لوگ اپنے دئیے جلانے لگے
کچھ نہ پا کر بھی مطمئن ہیں ہم
عِشق میں ہاتھ کیا خزانے لگے
یہی رستہ ہے اب، یہی منزل !
اب یہیں دِل کسی بہانے لگے
خودفریبی سی خودفریبی ہے
پاس کے ڈھول بھی سہانے لگے
اب تو ہوتا ہے ہر قدم پہ گُماں
ہم یہ کیسا قدم اُٹھانے لگے
اِس بدلتے ہُوئے زمانے میں
تیرے قصّے بھی کُچھ پُرانے لگے
رُخ بدلنے لگا فسانے کا
لوگ محفل سے اُٹھ کے جانے لگے
ایک پل میں وہاں سے ہم اُٹھے
بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے
اپنی قسمت سے ہے مُفر کِس کو
تیر پر اُڑ کے بھی نشانے لگے
ہم تک آئے نہ آئے موسمِ گُل
کچھ پرندے تو چہچہانے لگے
شام کا وقت ہو گیا، باقؔی
بستیوں سے شرار آنے لگے
باقی صدیقی
مزید پڑھیں: باقی صدیقی کی غزلیں — Baqi Siddiqui Ghazals کی مزید غزلیں

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔