باز اَور شِکروں کی موجُودگی کے باوَجُود چِڑیا کے بَچّے پَروَرِش پاتے رہتے ہیں۔آندِھیاں سَب چراغ نہیں بُجھا سَکتیں۔ شَیر دہاڑتے رہتے ہیں ہَرَن کے خُوبصُورَت بَچّے قُلانچیں بَھرتے رہتے ہیں۔ یہ سَب اُس مالِک کے کام ہیں۔ اُس کی پَیدا کَردَہ مَخلُوق اَپنے اَپنے مُقَرَّر شُدَہ طَرزِ عَمَل سے گُزرتِی ہی رہتی ہے۔ فِرعون نے سَب بَچّے ہلاک کَر دیۓ مَگَر وہ بَچَّہ بَچ گیا۔ یہ سَب قُدرَت کے کام ہیں۔زَمانہ تَرَقّی کَر گیا ہے مَگَر مَکھّی مَچھّر اَور چُوہے اَب بھی پَیدا ہوتے ہیں۔ جراثِیم کُش دوائیں نئے جراثِیم پَیدا کَرتی ہیں۔ طِبِ مَشرِق و مَغرِب میں بَڑی تَرَقّی ہُوئ بِیمارِیوں میں بھی اِضافَہ ہُوا۔ اِنسان کَل بھی دُکھی تھا آج بھی سُکھی نہیں۔ عِلاج خالِق کے قُرب میں ہے۔ لَوگ سَمَجھتے کیوں نہیں۔۔۔!
حضرتِ واصفؔ با صَفاؒ

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔