ا( غیــر مطبــوعــہ )
اِنتبــاہ
یہ نہ ہو جائے کہ وہ شُــعلہ اِدھر پھر لَپکے
جس نے پہلے بھی مِرے جســم کو جُھلسایا تھا
یہ نہ ہو جائے کہ وہ تیــغ یہاں پھر چمکے
جس نے پہلے بھی مجھے خون میں نہلایا تھا
یہ نہ ہو جائے کہ دشـمن مِرا للکارے مجھے
اُور مجھے جوہَرِ شمشیر پرَکھنا پڑ جائے
بڑھ کے سـاغر مِرا سـبزے پہ اُلٹ دے کوئی
اُور مجھے ہاتھ سے بَربـط مِرا رکھنا پڑ جائے
یہ نہ ہو جائے کہ کُہرام مَچے گلیوں میں
اُور خبر آئے کہ سب قتل ہُوئے یار مِرے
تیغِ جــلّاد کو سونپے گئے ایک اک کر کے
دست و بازُو مِرے ‘ بھائی مِرے ‘ دِل دار مِرے
یہ نہ ہو جائے کہ پھر یاروں کا اَسباب لُٹے
دُزد پیشوں میں ‘ دَر اَندازوں میں ‘ عَیّــاروں میں
یُوں نہ ہو جائے کہ پھر ہِند کی نامُوس بِکے
قابل و غزنی و بغداد کے بازاروں میں
یہ نہ ہو جائے کہ پھر ہم سے چمن کھو جائے
ناز بَـرداری ء شــمشــاد و صــنوبر نہ رہے
وُقعَتِ لالـہ و توقیـرِ سَــمن کھو جائے
( ســـعیــد صــاحِـب ؔ !

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔